بجلی ٹرانسفارمر خراب،تلباغ کیلم کولگام بجلی سے محروم

کولگام //کولگام کے تلباغ پورہ کیلم کی آبادی پچھلے چار ماہ کے دوران صرف چند گھنٹے ہی بجلی نصیب ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ تلباغ پورہ کلم میں دو نئے بجلی ٹرانسفامربھی نصب کئے گے لیکن وہ کیوں محض ایک ایک گھنٹہ چلنے کے بعد جل گئے ۔ لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ 60گھرانوں پر مشتمل اس محلہ کا بجلی ٹرانسفامر4نومبر کو پہلی بار جل گیا جس کے بعد محکمہ بجلی نے اُس کو بدل کر محلہ کے لوگوں کو بہتر بجلی سپلائی فراہم کرنے کے حوالے سے نیا ٹرانسفامر نصب کیالیکن صرف ایک گھنٹہ چلنے کے بعد ہی یہ ٹرانسفامر دوبارہ جل گیا اور لوگ بجلی سپلائی سے محروم ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے محکمہ بجلی سے اسرار کیا کہ محلہ کے بجلی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کیا جائے جس کے بعد گذشتہ دنوں محکمہ بجلی نے پھر سے ایک نیا ٹرانسفارمر گائوں میں نصب کیا ۔گائوں والوں کے مطابق نئے ٹرانسفامر کو نصب کرنے کے دوران انہوں نے محلہ کے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گرمی کے آلات کا استعمال نہ کریں اور ایسا ہی ہوا،سب لوگوں نے ہیٹر ، گیزر اور دیگر آلات کو استعمال کرنا ترک کیا۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باوجود یہ ٹرانسفارمر بھی صرف ایک گھنٹہ چلنے کے بعد دوبارہ جل گیا جس کے سبب مقامی آبادی محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے ۔لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ صلاحیت کے مطابق محلہ میں بجلی ٹرانسفامر نصب کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔