عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے کہا ہے کہ گھروں میں مقیم لاعلاج مریضوں یا ماہی گیر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بجلی کے بل معاف کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اسمبلی میں ہلال اکبر لون کے ایک سوال کے جواب میں، حکومت نے ایوان کو بتایا کہ جاری ایمنسٹی سکیم کے تحت 2,75,081 گھریلو صارفین کو بقایا بجلی کے بلوں پر سود کی 100فیصدمعافی کا فائدہ پہنچا ہے۔ محکمہ بجلی کے انچارج وزیر نے کہا کہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے تحت انتودیا انا یوجنا (AAY) زمرے میں آنے والے گھریلو صارفین کو 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔ وزیر نے مزید واضح کیا کہ لاعلاج مریضوں یا ماہی گیر برادری کے لیے کسی مخصوص ریلیف کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ادھر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت عارضی ملازموں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت عارضی ملازموں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاجتنے بھی ہمارے عارضی ملازمیں ہیں سرکار کو ان کے ساتھ ہمدردی ہے اور ان کو مستقل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاعمر عبداللہ سرکار ڈیلی ویجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے، جتنے بھی ہمارے عارضی ملازمیں ہیں سرکار کو ان کے ساتھ ہمدردی ہے اور ان کو مستقل کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا،اس کے لئے پہلے ان کی تعداد جاننا ضروری ہے کہ 60 ہزار ہیں، اس سے زیادہ ہیں یا کم ہیں، اس کے لئے چیف سکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ چودھری نے کہا کہ یہ کمیٹی 6 مہینوں میں اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔انہوں نے کہا، رپورٹ ا?نے کے بعد اگلے بجٹ میں ان کے متعلق جو کرنا ہوگا وہ کیا جائے گا۔