نیوز ڈیسک
جموں// مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر کو 207 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کرنے کے ایک دن بعد، یوٹی انتظامیہ نے مرکز کا شکریہ ادا کیا ہے۔بجلی کی مرکزی وزارت کے مطابق، اس اقدام سے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ یو ٹی کے پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے کہا، “ہم مرکزی حکومت اور بجلی کی وزارت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں 207 میگاواٹ کی اضافی بجلی فراہم کی، کیونکہ اس نے بجلی کی فراہمی کو بڑھانے میں ہماری مدد کی ہے۔”کمار نے کہا کہ وہ مرکز سے بجلی خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، چاہے اس کی قیمت کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے ہم مطلوبہ مقدار میں بجلی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فی الحال، ہماری بجلی کی ترسیل کچھ حد تک 207 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے۔”یہ بتاتے ہوئے کہ UT میں برف ابھی نہیں پگھلی ہے اور پانی ہائیڈل پاور پلانٹس تک نہیں پہنچا ہے، کمار نے یقین دلایا، “آنے والے دنوں میں، پیداوار میں اضافہ ہوگا جیسا کہ فی الحال، وہ اپنی پوری صلاحیت سے نہیں چل رہے ہیں۔”انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ محکمہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے جیسا کہ انہوں نے سردیوں میں (بجلی فراہم کرنے کے لیے) کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ “میں شہریوں کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے پر امید ہوں۔”
پی ڈی ڈی مناسب بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش میں
نیوز ڈیسک
سرینگر//پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شب قدر کے موقعہ پر 1,575 میگاواٹ اور 170 ایل اے سی یونٹس فراہم کرنے میں کامیاب رہا جو کہ 28؍ اپریل 2022 ء کی 6 بجے سے 29 ؍اپریل 2022 ء کے 6بجے تک شب قدر کے موقعہ پر وادی کشمیرمیں سب سے زیادہ لوڈ ہے۔ یہ 55میگاواٹ کا مزید اضافہ ہے اور گذشتہ برس شب قدر کے مقابلے میں تقریباً 7لاکھ یونٹ مزید توانائی فراہم کی گئی۔گذشتہ برس اِسی مدت کے دوران 1520 میگاواٹ پیک لوڈ فراہم کیا گیااور 163 لاکھ یونٹ توانائی فراہم کی گئی۔جموںصوبہ کیلئے 29؍ اپریل 2022ء کو زیادہ سے زیادہ لوڈ 1001 میگاواٹ تھا جسے بڑھا کر 20؍ اپریل 2022ء کو 1145 میگاواٹ کیا گیا ۔ 29 ؍ اپریل 2021ء کی شام 5بجے جموں صوبہ میں 752 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی جسے بڑھا کر 1054 میگاواٹ کیا گیا جو کہ اس برس 302میگاواٹ گذشتہ برس کے مقابلے زیادہ ہے ۔گذشتہ برس 20؍ اپریل کی دوپہر 2بجے 894 میگاواٹ لوڈ فراہم کیا گیا تھا جسے اِس برس جموں صوبہ کے لئے بڑھا کر 1065 میگاواٹ کیا گیا ہے ۔ اِسی طرح گذشتہ برس سہ پہر 3بجے 945 میگاواٹ بجلی فرہم کی گئی تھی جسے اِس برس بڑھا کر 1113 میگاواٹ کیا گیا ہے۔