بجلی بحران سے پریشان شہر خاص کانوجوان

 سرینگر //شہر خاص کے رنگہ مسجد حول سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کل پریس کالونی میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ مذکورہ نوجوان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پربجلی کی ترسیلی لائنیں ٹھیک کرنے کے علاوہ غیرا علانیہ بجلی کی کٹوتی ختم کرنے کا مطالبے کے الفاظ درج تھے۔ مذکورہ نوجوان نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو نہ صرف دینی فرائض کی انجام دہی میں تکلیف ہوتی ہے بلکہ تجارت پیشہ افراد، طلبہ اور خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔شاہد خان نامی نوجوان نے بتایا کہ جاڑے کے تین ماہ کے دوران علاقے کے لوگوں کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے اور اگرکبھی بجلی فراہم کی گئی تو اس میں بھی بار بار کٹوتی کا سلسلہ جاری تھا ۔ شاہد خان نے بتایا کہ علاقے کے لوگ نہ صرف بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان ہے بلکہ علاقے میں بوسیدہ تاروں کی وجہ سے بھی لوگ پریشان ہے۔