باڑدر روڈ آرگنائزیشن کی کامیابی

کنگن//بارڈرروڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے تاریخ قائم کرتے ہوئے زوجیلادرہ جنوری میں بھی آمدورفت کیلئے کھلا رکھنے میں کامیابی حاصل کی ۔ اگرچہ اتوار اور پیر کو سونہ مرگ لداخ شاہراہ پر گاڑیوں کونقل و حمل جاری رہی تاہم منگل کو بھاری برفباری کی وجہ سے یہ اہم شاہراہ بند رہی۔لداخ خطے میں رابطہ کی خاطر ایک اہم پیش رفت کے طور پر تین جنوری کو 38مال و مسافر بردار گاڑیاں لداخ روانہ ہوئیں جن میں مسافر گاڑیاں22،مال بردار گاڑیاں(ٹاٹا موبائل 8،ٹرک 8)جبکہ دو جنوری کو 72 گاڑیاں زوجیلا درّہ سے گزریں۔اسے بی آر او کی ایک اہم کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں بارڈر روڈ آرگنائزیشن(بی آراو) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر زوجیلادرّے سے گزرنے والی گاڑیوںکے ویڈیو بھی پوسٹ کئے ہیں۔زوجیلادرّے کو عام طور سے موسم سرماکے دوران بند کردیا جاتا ہے۔