محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر فورلین شاہراہ ہر ریلوے چوک بانہال کے نزدیک پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار زخنی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر قریب ساڑھے چار بجےپیش آئے اس حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور بانہال والنٹیرس کے رضاکار متحرک ہوئے اور زخمیوں کو بانہال ہسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں کی شناخت محمد اقبال ولد خورشید احمد اور محمد حسین وکد فیض محمد ساکنان نگروٹہ جموں کے طور کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے اور محمد اقبال کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کی ہے۔