محمد تسکین
بانہال// عید الفطر کی آمد کے پیش نظر سب ڈویژن بانہال اور سب ڈویژن رامسو کے مختلف علاقوں سے عید کی خریداری کیلئے لوگوں کا اڑدھام شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال کی طرف اْمڈ آیا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بزرگ و بچوں نے جم کر خریداری کی۔ لوگوں نے عید کیلئے خوب سودا سلف ، ملبوسات ، گوشت ، مرغوں ، دودھ ، دہی ، پنیر ، روٹی ، بیکری ، پھل اور سبزیوں کی خوب خریداری کی تاہم فلسطین میں یہودیوں کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی بچوں کی شہادت کے پیش نظر والدین نے بچوں کو پٹاخوں وغیرہ کی فضول خریداری سے باز ہی رکھا۔ سابقہ تحصیل بانہال کے کھڑی ، آڑپنچلہ ، مہو منگت ، بزلہ ، ترگام ، نیل ، چملواس ، رامسو ، چکہ ، سربگھنی ، ناچلانہ ، پوگل پرستان اور سینابتی کے علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے قصبہ بانہال کی مارکیٹ سے خریداری کی۔