محمد تسکین
بانہال// فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بانہال کی کرایہ کی عمارت کی چھت کے گر جانے کی وجہ سے دو فائر سروس گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے
تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ انچارج آفیسر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بانہال افتخار احمد وانی نے بدھ کی رات کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ساڑھے نو بجے کے قریب بارشوں کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بانہال کی کرایہ کی عمارت کا تین اور لکڑی کا چھت گر گیا ہے اور دو الفائد ٹینڈرس اس کی زد میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے تاہم ایک فائر ٹیندر گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور اس کا فرنٹ شیشہ چکنا چور ہوگیا ہے۔ پولیس اور مقامی رضاکار موقع پر موجود ہیں۔اس دوران بانہال میں بدھ کی رات نو بجے سے ہلکی ہلکی بارشوں کا آغاز ہوا ہے جس سے گرمی کی شدت سے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔