بانہال / / جموں۔ سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال کے ناگبل علاقے میں ایک خاتون ایک ٹاٹا موبائیل گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی ہیں۔ اس گاڑی کو چلانے والے ڈرائیور کی شناخت فرید احمد ساکنہ راجوری کے طور کی گئی ہے جو وادی سے جموں کی طرف جارہا تھا۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ اس واقع میں زخمی ہوئی خاتون کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ عبداللطیف ساکنہ چاپناری، بانہال کے طور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی خاتون کو سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے جبکہ پولیس نے ضابطہ کی کاروائی شروع کی ہے۔