بانہال // بانہال میں ایک ٹرک لڑھک کر کھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں بانڈی پورہ کا ڈرائیور لقمہ اجل اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہوا۔ٹرک جموں سے وادی کی طرف آرہا ہے جب ڈارائیور 58سالہ نذیر احمد شیخ ولد عبدالغنی شیخ ساکن بانڈ ی پورہ گاڑی زیر نمبر JK05A/ 8290 پر قابو نہ کھ سکا اور بانہال کے نزدیک گہری کھائی میں گر گیا۔ ٹرک میں سوار ڈرائیور کے علاوہ نوید نذیر ولد نذیر احمد بھی شدید طور پر زخمی ہوا اور بچائو کارروائی کے دوران دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں باپ بیٹے تھے۔