بانہال//جموں سے سری نگر جا رہی ایک کار منگل کو جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں بانہال-قاضی گنڈ ٹنل میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ایک پولیس اہلکار نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK21C-3669 ، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ٹنل کے اندر ایک ایگزاسٹ پنکھے سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور – جس کی شناخت روشن لال ، سکنہ سانبہ ضلع طور ہوئی ہے – کو ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا۔