بانہال // کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو لیکر فورلین شاہراہ کو تعمیر کرنے والی کمپنی ہندوستان کنسٹریکشن کمپنی کے ورکر منگل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں کئی مقامات پر جاری تعمیراتی کام متاثر ہوکررہ گیا ہے۔کمپنی میں کام کر رہے ورکروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ ماہ سے زائد عر صے سے ان کی ا±جرتیں کمپنی کی طرف سے واگذار نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ا±نہیں شدید مالی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ہڑتال کے دوران ایچ سی سی انتظامیہ کی طرف سے ا±نہیں تحریری یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ نومبر ماہ سے بقایا ا±جرتیں ا±نہیں 27 مارچ تک ادا کی جائیں گی جبکہ دیگر مزید دو ماہ کی تنخواہیں اور اجرتیں اپریل میں ادا کی جائیں گی۔ ا±نہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ گذرجانے کے بعد بھی ا±ن کی ا±جرتیں واگذار نہ کی گئیں جس کی وجہ سے وہ دوبارہ ہڑتال پر جانے کیلئے مجبور ہو گئے ۔ فورلین شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان ورکروں کی ہڑتال کی وجہ سے بیچنگ پلانٹ رامسو ، ماروگ و دیگر مقامات پر زیر تعمیر ٹنلوں کے علاوہ ورکشاپ اور دیگر جگہوں پر کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ اپنی اجرتوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے والے رام بن ، ڈگڈول ، بیٹری چشمہ ، مگرکوٹ ، بانہال اور بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ور کروں کا مزید کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے بنا ا±جرتوں کی وجہ سے ان کے گھر وں کے اخراجات پورے کرنا ناممکن بن چکا ہے ۔