بانڈی پورہ//نالہ ارن بانڈی پورہ کے قریب وسیع آبادی کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے اور اب لوگ ناصاف پانی پینے کیلئے مجبور ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیاہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پاپچھن، لانکریشی پورہ ،لوڈارہ نسو اورجہارہ ودیگر بستیوں کو نالہ ارن کا مضر صحت پانی براہ راست سپلائی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان بستیوں میں رہائش پذیر لوگوں کو تشویش ہے کہ اس آلودہ پانی سیبیماریاں نہ پھیل جائیں۔لوگوںنے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اورجل شکتی کے چیف انجینئر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں آلودہ پانی سے نجات دلائی جائے اور صاف پانی سپلائی کریں ۔
بانڈی پورہ کی وسیع آبادی جل شکتی محکمہ سے برہم
