عازم جان
بانڈی پورہ//صدرکوٹ بالا کا 13سالہ سائیکل سوار المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوا ۔ سرینگربانڈی پورہ شاہراہ پر بازی پورہ کے قریب ایک تیز رفتار ویگن نے سائیکل سوار 13 سالہ مدثر احمدعرف آیان ولد محمد رفیق ساکن گنائی محلہ صدر کوٹ بالا کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔کم عمر لڑکے کو بعد ازاں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیورکو گرفتار کر لیا گیا ہے اورگاڑی کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔