بانڈی پورہ میں پوٹروں کا احتجاج

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں کئی پوٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ فوج نے گریز اور بانڈی پورہ میں کام کرنے والے پوٹروں کو نکال دیا ہے اور پوٹروں کی نئی بھرتی رام بن، دوڈہ ،کشتواڑ اوردیگر علاقوں سے کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ انہیں ایک سازش کے تحت نکالا جارہا ہے جوسراسر ناانصافی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ محمد یوسف میر نے احتجاجی پوٹروں کو یقین دہایا کہ وہ اس معاملے کو فوج کے ساتھ اٹھائیں گے