بانڈی پورہ میں محکمہ پی ایچ ای کا دفتر مقفل

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں پی ایچ ای محکمہ میں تعینات ڈیلی ویجروں نے منی سیکریٹریٹ میں قائم دفتر کواُس وقت مقفل کر دیا ۔ روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والوں نے 17ماہ سے اُن کی اجرتیں نہ ملنے کی پاداش میں بطور احتجاج دفتر پرتالا چڑھایا ۔احتجاجی ڈیلی ویجروں کے صدرخورشید احمد لون نے کہا کہ وہ نان شبینہ کیلئے ترس رہے ہیں اور اُن کے بچوں کو فیس نہ ملنے کی پاداش میں سکولوں سے بے دخل کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 17 مہینوںکی اجرتوںسے محروم ہیں۔ایگزیکٹیو انجینئرہائڈرالک بانڈی پورہ عبدالخالق نے اس ضمن میں کہا کہ الاٹمنٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں اجرتیں نہیں مل رہی ہیں۔