بانڈی پورہ میں مارکیٹ چیکنگ | قصوروار تاجروں سے جرمانہ وصول

عازم جان
بانڈی پورہ// ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر محکمہ فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز اور انفورسمنٹ ونگ کے ایک مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ نے بانڈی پورہ بازار کا معائنہ کیااور غلط دکانداروں سے 2500 روپئے جرمانہ وصول کیا۔ ماہ مقدس کے دوران زائد قیمتوں کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اضافی قیمتوں کو روکنے اور خلاف ورزیوں کے واقعات کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے لیے ضلع بھر میں ایک بڑے پیمانے پر معائنہ مہم شروع کی۔ ٹیموں نے بانڈی پورہ، سمبل، حاجن، آلوسہ، اشٹنگو کے مختلف بازاروں میں سبزی، پھل فروش، گوشت کی دکانوں، کریانہ، بیکری، ہوٹلوں اور دیگر دکانداروں سمیت مختلف کاروباری اداروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ زائد قیمتوں اور دیگر غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقوں سے گریز کریں اور ان پر زور دیا کہ وہ اصول و ضوابط پر عمل کریں۔