بانڈی پورہ میں دھماکہ،2چرواہے شدید زخمی

بانڈی پورہ // بانڈی پورہ کے ایک جنگلاتی علاقے میں بارودی شے پھٹنے سے2افراد شید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پانار جنگل میںغالباً کوئی بارودی شے پٹھنے سے رہ گئی تھی جوجمعہ کو اس وقت اچانک  زوردار دھماکہ سے پھٹ گئی جب وہاں سے مویشی چرانے والوں کا گذر ہوا۔مذکورہ افراد اسکی زد میں آگئے اور بری طرح زخمی ہوئے۔زخمی ہوئے افراد میں سے  ریاض احمد چیچی ولد راج ولی اور16سالہ ارشاد احمد چیچی کو ضلع ہسپتال بانڈی پورہ  اور بعد میں ایک کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔