بانڈی پورہ میں تین پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید، جموں جیل منتقل

سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کیا گیا ہے۔

 حکام نے کہا کہ توصیف احمد لون ولد ولی محمد لون ساکنہ گندپورہ، عبد السلام ملا عرف صمد انقلابی ساکنہ گنستان اور سہیل احمد پرے ولد ظہور احمد ساکنہ بنگر محلہ حاجن کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیجدیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ تینوں کو علیحدگی پسندی کے الزامات میں  کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔