عازم جان
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے سونیرونی علاقے میں ہفتہ کو بیکن ہیڈکوارٹر کے ایک کمرے میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جب کہ اس کا شوہر شدید طور پر جھلس گیا۔پولیس ر نے بتایا کہ کمرے میں آگ لگ گئی جس کے دوران جوڑے کو شدید جھلسنے کے زخم آئے۔ انہوں نے کہا، جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ جوڑے کو ضلع سپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خاتون، جس کی شناخت انجنی دیوی (30) ساکن اتر پردیش کے طور پر کی گئی، کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ اس کے شوہر پرمانند کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔انہوںنے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، اور دفعہ 194 بی این ایس کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔