بانڈی پورہ//آبپاشی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے محکمہ زراعت نے بانڈی پورہ ضلع میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت 374.72کروڑ روپے کا ایک آبپاشی پروجیکٹ ترتیب دیا ہے۔ان باتوں کا اظہار اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے محکمہ زراعت کی طرف سے منعقدہ ایک جانکاری پروگرام کے دوران کیا جس میں بڑی تعداد میں ترقی پسند کسانوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے کہا کہ پی ایم کے ایس وائی کے تحت ترتیب دئے گئے منصوبے کا مقصد تمام کھیتوں ترتیب دئے گئے منصوبے کا مقصد تمام کھیتوں اورہر فصل کے لئے آبپاشی سہولیات میسر رکھنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پروجیکٹ کی منظوری اوراس کی عمل آوری سے پانی کے زیاں میںکمی آئے گی اورآبپاشی پانی کو مناسب طریقے سے استعمال میں لایا جاسکے گا۔اس دوران کے وی کے بانڈی پورہ کے سائنسدانوں نے کھیتوں کے لئے واٹر منیجمنٹ پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کسانو ں پر آبپاشی کے لئے منصفانہ استعمال کرنے پر زوردیا۔