بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی نگرانی میں ضلع میں ریونیو افسران نے غیر قانونی اراضی قابضین کے خلاف سخت رویہ اپنایا ہے اور ضلع بھر میں گزشتہ 3مہینوں کے دوران تقریباً 1200کنال کاہچرائی ، 1900کنال سرکاری اراضی، 1000کنال متولی اور 750کنال مہاجر زمین واگزار کرائی ہے۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے محکمہ مال کے فیلڈ افسران اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے زمین کی بازیابی کو یقینی بنایا۔ ڈاکٹر اویس احمد نے تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنانے پر زور دیا اورکہا کہ وہ تجاوزات کی نشاندہی کریں اور اسے فوری طور پر واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی سرکاری اراضی، کاہچراہی اور دیگر اراضی پر قبضہ کر رہے ہیں وہ تجاوزات فوری طور پر خالی کرائیں اور انتظامیہ کو تجاوزات کے خلاف مہم چلانے اور دیگر قانونی کارروائی کرنے پر مجبور نہ کریں۔ انہوں نے قبضہ شدہ اراضی کی بازیابی کے لیے عام لوگوں اور پی آر آئیز سے تعاون طلب کیا تاکہ اسے عوامی سہولیات اوربنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جا سکے۔
بانڈی پورہ میںتجاوزات کے خلاف مہم | تین ماہ کے دوران ہزاروںکنال اراضی بازیاب
