نیوز ڈیسک
سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ (این ایچ پی سی ایل) پر سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو جمعرات کی صبح اپنے کمرے میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں ایم ایچ پی سی ایل پر جمعرات کو سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار کو اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
متوفی کی شناخت اصغر علی ولد نظام الدین ساکن بہار کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ موت واقع ہونے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہیں۔