بانڈی پورہ اور ٹنگمرگ میں بازاروں کا معائنہ

عازم جان+مشتاق الحسن
بانڈی پورہ+ٹنگمرگ// ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر بانڈی پورہ ضلع میں محکمہ خوراک، شہری سپلائی اور امور صارفین کے انفورسمنٹ ونگ کے ذریعہ بازار کی سخت چیکنگ کی گئی۔ زائد قیمتوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے، بلال احمد کی قیادت میں ٹیم نے قیمتوں کے تعین اور خلاف ورزیوں کے واقعات کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے لیے ضلع بھر میں ایک بڑے پیمانے پر معائنہ مہم چلائی۔ زائد قیمتوں پر دو قصابوںاور ایک مٹھائی کی دکان سمیت تین دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ٹیم نے غلطی کرنے والے دکانداروں سے 10000 روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال احمد نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ زائد قیمتوں اور دیگر غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاموں سے گریز کریں اور ان پر زور دیا کہ وہ اصول و ضوابط پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ضلع بھر کے بازاروں میں مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی تاکہ زائد قیمتوں اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تاجروں اور دکانداروں پر نظر رکھی جا سکے۔ٹنگمرگ میں مارکیٹ چکینگ کے دران گلی سڑی سبزی ضاuع کرنے کے علاوہ قصورواروں دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا گیا۔ٹنگمرگ قصبے میں محکمہ مال،انفورسمنٹ ونگ بارہمولہ، تحصیل سپلائی افسر ٹنگمرگ،میونسپل کمیٹی اور پولیس نے تحصیلدار ٹنگمرگ شیخ جاوید کی سربراہی میں ٹنگمرگ بازار کا معائنہ کیا ۔ چیکنگ ٹیم نے مرغ فروشوں، قصابوں، سبزی فروشوں اور بیکری فروشوں کی دوکانوں کی چیکنگ عمل میں لائی۔ اس دوران گلی سڑی سبزیاں ضائع کرنے کے علاوہ قصوروار دوکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ۔ ادھر عوامی حلقوں نے مارکیٹ چیکنگ میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کا دائرہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔