نیوز ڈیسک
گاندربل//ضلع گاندربل کے بال تل ڈومیل میں امرناتھ یاترا کے ایک لنگر میں کام کرنے والے ایک مزدور کی اتوار کی صبح مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور جس کی شناخت سکھوندر ولد بیربھم (34) ساکن چیکا ہریانہ کے طور پر کی گئی ہے ، یاترا کے لیے بال تل ڈومیل میں ایک لنگر میں کام کر رہا تھا، بے ہوش ہو کر گر گیا۔
دوسرے ساتھی اسے فوراً بال تل ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ کارڈیو پلمونری اریسٹ ہے۔
محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔