مینڈھر//بالاکو ٹ کے سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گ ایک جانب گو لہ با ری کی مصیبت برداشت کررہے تودوسری جانب انہیں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں ۔ محمد امین خان اور محمد شفیع کا کہنا ہے کہ سر حد پر واقع گائو ں ڈبی اور دھر تی میں بجلی کی حالت نہا یت ہی خستہ ہے اور ترسیلی لائنیں لکڑی کے کھمبو ں پر لٹک رہی ہیں جن سے کبھی بھی کوئی حادثہ ہوسکتاہے۔ انہو ں نے کہا کہ انہوں نے کئی با ر متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان کے ساتھ با ت چیت کی کہ بجلی کی حالت میں بہتری لائی جائے لیکن کوئی اقدام نہیں کیاجارہا ۔ انہو ں نے کہا کہ بجلی کی حا لت اتنی خستہ ہے کہ کئی کھمبو ں سے لٹک رہی ہیں لیکن محکمہ کے ملا زمین کو ٹس سے مس نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ فا ئر نگ اور گو لہ با ری کے دوران لکڑی کے کھمبے فا ئرنگ کی زد میں اکر گر جا تے ہیں جس کی وجہ سے کئی دنو ں تک بجلی کی سپلا ئی متاثر ہوتی ہے جس کے دوران لوگوں کو مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طر ف علا قہ پا کستا نی فا ئر نگ کی زد میں ہے اور دوسری جانب انتظامیہ بھی علا قہ کی جانب کوئی بھی دھیان نہیں دے رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی بھی خستہ حالت ہے جبکہ سڑکو ں کا نام و نشا ن ہی نہیںاور حالات خراب ہونے کے دوران انہیں کئی کلو میٹر پیدل سفر کرناپڑتاہے ۔ان کاکہناہے کہ اس دوران زخمیوں کو بھی مشکل سے ہسپتال منتقل کیاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ فوری طور پر اقدامات کرکے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔