مینڈھر //تحصیل بالا کو ٹ کے سندوٹ علاقہ میں ایک مقامی شہری کی جانب سے پرندے کی پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں ایک شخص پرندے کو درخت کیساتھ لٹکا کر اس کی پٹائی کر رہا ہے تاہم ویڈیو مزید وائرل ہونے کے بعد ڈی ایف او پونچھ نے مکمل تفصیل حاصل کر کے اس معاملہ کو لے کر پولیس کو کارروائی کیلئے تحریری طورپر لکھا جس کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے مینڈھر پولیس سٹیشن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 110زیر دفعہ2،16،20،09اور 5وائلڈ لائف ایکٹ درج کر کے اس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔معاملہ میں ملوث شخص کی شناخت شکیل احمد سکنہ سندوٹ تحصیل بالا کوٹ پونچھ کے طور پر کی گئی ہے ۔