ایجنسیز
نئی دہلی/روہت شرما گھریلو کرکٹ میں سرگرمی سے حصہ لیں گے۔انہوں نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن پر واضح کر دیا ہے کہ وہ وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔وراٹ کوہلی،گھریلو کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی اطلاع تاحال نہیں ہے۔دراصل ، دونوں تجربہ کاروں کو آسٹریلیا سیریز کے بعد ون ڈے ٹیم میں رہنے کے لئے وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنا پڑ سکتا ہے۔ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی صرف ون ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اس طرح ان کی میچ فٹنس ایک بڑا مسئلہ بن ہے۔ ٹیم منیجر اور بورڈ نے دونوں تجربہ کاروں پر واضح کر دیا ہے کہ ،اگر وہ ون ڈے ٹیم میں کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کھیلنا ہوگا۔ بھارت کو 3سے 9 دسمبر تک جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ہوم ون ڈے سیریز کھیلے گا، اس کے بعد 11جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز شروع ہوگی۔بتایا جاتا ہے کہ، روہت نے ایم سی اے کو مطلع کیا ہے کہ وہ 26 نومبر سے شروع ہونے والے سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ وہ فی الحال ممبئی میں شرد پوار انڈور اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ لندن میں مقیم کوہلی بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لئے بھارت واپس آئیں گے۔