سرینگر//محکمہ وائلڈ لائف نے باغ مہتاب میں 4 دنوں سے چھپے تیندوے کوپکڑ لیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ باغ مہتاب میں چار روز قبل دہشت مچانے والا تیندوا محکمہ وائلڈ لایف کی کوششوں سے سہ پہر کو زندہ پکڑا گیا۔باغ مہتاب میں تیندوا گھوم رہا تھا جس کے سبب آبادی میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ شام ہوتے ہی گھروںمیں محصور ہوکر رہ گئے۔مقامی آبادی نے وائلڈ لائف محکمہ کوتیندوے کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد محکمہ نے تیندوے کو پکڑنے کیلئے کوششیں کیں۔ سنیچر کو محکمہ وائلڈ لائف کی کوششوں کے سبب تیندوے کو پولیس کے تعاون سے زندہ پکڑا گیا ۔اس بارے میں محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ چار روز قبل باغ مہتاب میں دہشت مچانے والا تیندوا کو زندہ پکڑ کر داچھی گام پارک میں چھوڑ دیا گیاہے جس کے بعد علاقے کی آبادی نے راحت کی سانس لی ہے۔