سرینگر+ بارہمولہ +کپوارہ// باغات کنی پورہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال پر صارفین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی سپلائی میں معقولیت لائی جائے ۔مقامی آبادی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ باغات کنی پورہ ،آری باغ ،حمزہ کالونی ،وانہ بل ،ڈانگر پورہ اور ملحقہ علاقوں کو پانپور سے بجلی فراہم ہوتی ہے اور 2ماہ قبل اس میں فالٹ آنے کے بعد ان علاقوں میں بجلی سپلائی حد درجہ متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں مرحلہ وار طریقے سے صرف 8گھنٹے بجلی فراہم ہوتی ہے ۔مختیار احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ ایک گھنٹے بجلی آنے کے بعد 3گھٹنے بند رکھی جاتی ہے اور اس طرح بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کی ناکھ میں دم کر رکھا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ ان علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال کے بارے میں کئی بار متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی تاہم کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج کل جہاں کروناوائرس کی وبا کی لیکر پریشان ہیں اور ایسے میں بجلی جیسی اہم ضرورت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں میں بجلی سپلائی میں معقولیت لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ادھر کاو ہار اورفتح گڈھ نارواو ربا رہمولہ میںبر قی رو کی عدم دستیابی سے عوام کو گونا گو ں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کاوہار بالا بارہمولہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں بجلی کا کوئی شیڈول نہیں ہے ۔کئی ذی عزت شہریوں نے بتایاکہ اگرچہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بجلی فیس بھی ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ادھر فتح گڈھ بارہمولہ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جامع محلہ کا بجلی ٹرنسفارمر دس روز قبل خراب ہوا جس کو بعد میں ورکشاپ لیا گیا تاہم ابھی تک اس ٹرانسفارمر کو مرمت کرکے واپس نصب نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ کنبے گزشتہ دس روز سے برقی رو سے محروم ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں فوری طور بجلی کی فراہمی کو لیکر اقدامات کئے جائیں۔اُدھرہندوارہ کے گنڈ چوگل نامی گائوں میںبجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مصطفی کالونی گنڈ چوگل کے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 12روز قبل یہا ں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جس کے بعد لوگو ں نے چندہ جمع کر کے اِسے مرمت کرانے کیلئے ورکشاپ پہنچایا تاہم12روز گزر نے کے با وجود بھی ٹرانسفار مر کو ٹھیک کر کے دو بارہ نصب نہیںکیا گیا جس کی وجہ سے متعلقہ آ بادی شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔صارفین نے ضلع انتظامیہ سے اس ضمن میں اقدامات کی اپیل کی ہے۔