عظمیٰ نیوزسروس
ترال//ترال کے ایک ہونہارطالبعلم باسط نثاربٹ نے بی ایس عبدالرحمن کریسنٹ انسٹی چیوٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی سے ایروناٹیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کی ڈگری امتیازی پوزیشن کیساتھ حاصل کی۔اس سلسلے میں ادارے کے14ویں سالانہ کنوکیشن میں باسط کوچنئی میں ایک تقریب پرطلائی تمغہ عطاکیاگیا۔باسط کی محنت اور لگن نے انہیں اس اعزازکامستحق بنایا اور وہ دیگر طلاب کیلئے ایک مثال بن گئے۔اس دوران علاقے کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے باسط اور اس کے والدین کو مبارک پیش کی ہے۔ادھر ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے باسط کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔