بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے کووڈ19سے محفوظ رہنے کیلئے ٹنگمرگ اور کریری علاقے کے ساتھ تعلق رکھنے والے غریب گھرانوں میں سیفٹی کٹ تقسیم کئے ۔ ٹائون ہال ٹنگمرگ اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول کریری میں کووڈ 19 سیفٹی کٹ تقسیم کئے۔ اس تقریب میں لوگوں نے اچھی تعداد میںشرکت کی۔ سیفٹی کٹس میں فیس شیلڈ،این۔95 ماسک، آکزی میٹر، ڈیجیٹل تھرمامیٹر،سینی ٹائزر اوردیگر چیزیں شامل تھیں۔پولیس افسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لئے ہر وقت موجود ہے۔ اس سے پہلے سب ڈویژن بارہمولہ اور اوڑی میں ضرورت مند لوگوں میں سیفٹی کٹ تقسیم کئے گئے ۔ تقریب کے دوران ایس ڈی پی کریری طارق محمود ، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق ،کریری اور ٹنگمرگ سب ڈویژن کے تمام ایس ایچ او موجود تھے ۔