بارہویں میں ناکام ہونے کے بعد سوپور میں لڑکی کا اقدام خود کشی

سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کو ایک 18سالہ لڑکی نے بارہویں جماعت میں ناکام ہونے کے بعد خود کشی کی کوشش کی، جس کے امتحانی نتائج کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا۔

یہ واقعہ سوپور علاقے کے بٹپورہ گاﺅں میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی نے بٹپورہ میں دریائے جہلم میں کود کر خود کشی کی کوشش کی۔

تاہم مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی سے لڑکی کی جان بچ گئی اور اُسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

بی ایم او، سوپور ڈاکٹر سمی کے مطابق لڑکی خطرے سے باہر ہے۔

تارزو میں تعینات ایک پولیس آفیسر نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات میں لگے ہیں۔