بارہمولہ کے متعدد دیہات ہنوز منقطع ،عوام کومشکلات درپیش

 بارہمولہ// حالیہ برف باری کے بعد ضلع بارہمولہ کے متعدد دیہات ہنو ز  منقطع ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو پیدل سفر کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔نارواو بارہمولہ کے گوری وان ،پالہ دجی ،تل دھجی ،سچلیورن ،بگدجی ،وانسرن،اوڑی کے گگر ہیل ،جبڑی ،سمالی ،چوٹالی ،داگوجن ،ددھرن ،چرنڈہ ،بٹہ گرں ،ہتھلنگہ ،موٹھل صورہ اور برنیٹ شامل ہیں، کے علاوہ ضلع کے دیگر کئی دوردراز علاقوں کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ حالیہ برفباری کے بعد ان دیہات میں ابھی تک انتظامیہ نے برف نہیں ہٹائی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو تحصیل ہیڈکواٹر تک پیدل جانا پڑ تا ہے۔جس کے نتیجے میں لوگوں کو 
سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ ا ن دیہات میں قائم طبی مراکز پر مریضوں کو ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں جس سے بیماروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوںکے مطابق اگر انہوں نے اس معاملے کو لیکر کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ کے افسرن کی نوٹس میں لایا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں سے فوری طور برف کوہٹایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے راحت مل سکے ۔