بارہمولہ کا زخمی مزدور 45روز بعد انتقال کرگیا

 بارہمولہ// 45 روز قبل زخمی ہونے والا محکمہ جنگلات میں کام کررہا ایک کیجول لیبر بالآخر دم توڑ بیٹھا ۔ لطیف احمدلون ولد محمد سبحان لون ساکن میر ہر شیری بارہمولہ 21  فروری کو ڈیوٹی کے دوران کمپارٹمنٹ نمبر 71/2   ایس رینج جہلم ویلی ڈیوژن بارہمولہ میں شدید زخمی ہو ا تھا جسے بارہمولہ سے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیاتھا تاہم مذکورہ ملازم اتوار کو 45 روز کے بعدبالآخر دم توڑ بیٹھا۔