بارہمولہ پولیس حرکت میں

 سرینگر //بارہ مولہ پولیس نے تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو منشیات دوافراد کو غیر قانونی معدنیات اور دو افراد کو غیر قانونی طور پر لکڑی کاٹنے کے الزام میں گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔دھوبیوان کنزر میں معمول کی ناکہ چیکنگ پر بارہمولہ پولیس نے، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی زیر نگرانی میں تھانہ پولیس کنزر کی پولیس پارٹی نے 01 منشیات فروش کو گرفتارکیا ہے جس کی شناخت شکیل احمد لون ولد ولی محمد لون ساکن اٹیکو دھوبیوان کے طور پر ہوئی ہے ۔ گرفتارکئے گئے شخص کے قبضے سے 80 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔تھانہ پولیس کنزر نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔اسی دوران بارہمولہ پولیس نے ضلع بارہمولہ کے وسن نالہ پٹن میں غیر قانونی معدنیات کی کھدائی میں دو افراد کو گرفتاراور  2 ٹریکٹر ضبط کئے ہے۔ چوکی آفیسر ووسن کی سربرائی میں پولیس نے ضلع بارہمولہ کے وسن نالہ پٹن میں غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے میں ملوث ہونے پر 2 ٹریکٹر ضبط کیے اور 2 افراد کو گرفتار کیا۔اسطرح کی خلاف ورزی کرنے والے لوگ ماحولیات اور حکومت کی آمدنی کو نقصان پہنچانے کیلئے غیر قانونی طور پر معدنیات نکال کر ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ بارہ مولہ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اوڑی دھیرج کمار کی زیر نگرانی اور ، ایس ایچ او  تھانہ پولیس اوڑیل کی سربرائی میں دو افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت نام محمد امین بھٹی ولد عبدالرشید اور جابیر احمد بھٹی ولد محمد حسین ساکناں دراگوتلیاں اوڑی کے بطور ہوئی ہے جوکہ جنگل کی غیر قانونی لکڑی کاٹ کر مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔ ان کے گھروں سے لکڑی کی تمام غیر قانونی لکڑی برآمد کر لی گئی۔انڈین فاریسٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے تمام طرح کی سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے کیلئے  پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی حقیقی علامت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیاں دیکھنے متعلقہ پولیس تھانے کو اطلاع فراہم کریں تاکہ ملوثین کے خلاف کاروائی کی جاسکے ۔۔۔۔