عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ میں 8 ‘شرپسندوں’ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور بعد میں انہیں الگ الگ جیلوں میں بند کردیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ شرپسندوں اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے وقار احمد بٹ ولد بشیر احمد ساکن نیو کالونی کریری، دانش حسین گوجری ولد عبدالغفار ساکن تکی سلطان درنگبل، تسین احمد حرا ولد محمد رمضان ساکن پیٹھ پورہ ہمری ، محمد عبداللہ بٹ ولد عبدالعزیز ساکن نیو کالونی پلہالن، محمد اشرف وانی ولد اشرف حاجی ولد محمد منور ساکن اٹیکو کنزر، سہیل احمد شیخ ولد غلام احمد ساکن شیخ محلہ کنزر، توصیف احمد آخون ولد غلام محمد ساکن اٹکو کنزر، خانپورہ اور عبدالمجید شاہ ولد غلام محی الدین ساکن اقبال کالونی پٹن کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات ملنے کے بعد مقدمہ درج کیا ہے۔”ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں میں رکھا گیا ہے۔”