بارہمولہ میں سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے باعث عذاب

بارہمولہ //بارہمولہ میںسفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے عوام کیلئے لوگوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے ۔ سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں سفیدوںسے روئی کے گالے گرنے کے نتیجے میں بچوں ،بزرگوں ،خواتین اور دیگرافراد زکام، کھانسی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ضلع کے پٹن ،رفیع آباد ،سوپور ،ٹنگمرگ ، شیری ،نارواو ، گانٹہ مولہ ،بونیار،اوڑی اور قصبہ بارہمولہ میں روسی سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے لوگوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں ۔سب سے زیادہ مشکلات طلاب کو پیش آرہے ہیں جنہیں اسکول آتے جاتے اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔