بارہمولہ // بارہمولہ قصبے میں مسلح افراد نے ایک نوجوان دوکاندار پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ اسلحہ برداروں نے 25 سالہ سمیر احمد آہنگر ساکن اولڈ ٹائون بارہمولہ پر گولیاں چلائیں، جس کے باعث گولیاں اسکی ٹانگ اور پیٹ میں جا لگیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیر احمد پیشے سے دوکاندار ہے۔اس پر حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے اور سمیر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔