بارہمولہ میں تلاشی کارروائیاں

فیاض بخاری
بارہمولہ // پولیس نے بارہمولہ میں ایک سرگرم ملی ٹینٹ اور ملی ٹینٹوں کے ایک معاون کر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے مطابق 52آر آر،53 بٹالین سی آر پی ایف، 2بٹالین ایس ایس بی اور پولیس نے ایم وی سی پی نزدیک جوہامہ کراسنگ پر ناکہ لگایا تھا جس کے دوران ایک نوجوان کانسپورہ کی طرف جارہا تھا،جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن وہ بھاگنے کی کوشش کرنے لگا لیکن مستعد اہلکاروں نے اسکا پیچھا کیا اور اسے دبوچ لیا۔اسکی شناخت توحید احمد ہارون ولد مرحوم خضر محمد ساکن دلنہ گھاٹ بارہمولہ کے بطور ہوئی جس کی تحویل سیایک پستول، ایک میگزین، 9رائو نڈس بر آمد کئے گئے۔وہ ملی ٹینٹوں کا معاون ہے اور انکی ایما پر غیر قانونی اور ملک دشمن کارروائیاں انجام دینے میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ اسی طرح کی کارروائی کے دوران اتوار کی شب فرستہار کریری میں 29آر آر،2بٹالین ایس ایس بی کیساتھ مشترکہ کارروائی میں ایک سرگرم ملی ٹینٹ اعجاز احمد میر ولد مرحوم محمد رمضان میر ساکن تیلہ گام پائین کوایک پستول سمیت حراست میں لیا گیا۔