بارہمولہ میں بارودی مواد ناکارہ

بارہمولہ// فوج نے سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر بارودی مواد کو برآمد کرکے اسے ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح  فو ج نے بارہمولہ مظفرآباد شاہرہ پر داناکھن موڈ ویرون کے نزدیک بیگ میں موجود دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ۔ جس کے فوری بعدشاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے بارود ی مواد کو ناکارہ بنایا ۔ الرٹ سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے ایک بڑی خطرے کو ٹالا ۔