بارہمولہ میں آئی ای ڈی نما ڈیوائس کو ناکارہ بنا یا گیا

نیوز ڈیسک
سری نگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہندواڑہ-بارہمولہ سڑک پر ایک آئی ای ڈی نما مواد برآمد ہوا اور بعد میں اسے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔

 

حکام کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ فوج کی 30 آر آر کی روڈ اوپننگ پارٹی کو پنڈت پورہ بارہمولہ کے قریب آئی ای ڈی جیسا مادہ ملا۔ بعد ازاں علاقے سے گزرنے والی ٹریفک روک دی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔

 

پولیس کی ایک پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اہلکاروں نے بتایا کہ فوج کے بی ڈی ایس نے بعد میں اسے کنٹرول دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً 10بج کر15 منٹ پر علاقے میں ٹریفک بحال کر دی گئی۔