نیوز ڈیسک
سری نگر // ضلع بارہمولہ اور پلوامہ میں منگل کی صبح جاری معرکہ آرائیوں میں اب تک 2 جنگجو مارے گئے ہیں۔
پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں سوپور کے تلیبل علاقے اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے توجان علاقے میں الگ الگ گولیوں کی لڑائی میں دو نامعلوم جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،سوپور تصادم میں 01 جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
وہیں ایک دوسرے ٹویٹ میں پولیس نے بتایا، “پلوامہ انکاونٹر میں بھی 01 جنگجو مارا گیا ہے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے دونوں علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کرنے کے بعد آج صبح کے اوقات میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
تصادم کی جگہوں پر ابھی تک محاصرے میں پھنسے جنگجوو¿ں کی تعداد کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔