عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے بارہمولہ اور کولگام میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔بارہمولہ میں پولیس چوکی دلینہ سے وابستہ ٹیم نے یک شخص کو روکااور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے SpasmoProxyvon Plus psychotropicکے 72 کیپسول برآمد کئے۔ اس کی شناخت عاقب نذیر ملک ولد نذیر احمد ملک ساکنہ سنگرامہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھرایس ایچ او تھانہ قاضی گنڈ کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے دلواچ کراسنگ پر محمد رمضان لون ولد ولی محمد لون ساکنہ ہوورا کو روکا، جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے حکمت کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے تھیلے میں بھری ہوئی 4 کلو پوست برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔اسی مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔