بارش کے بعد مڈل سکول سروالہ کی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی

جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالاکوٹ کے دھارگلون علاقہ میں ہوئی بارش کی وجہ سے گورنمنٹ مڈل سکول سروالہ کی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے بارش کا پانی سکول میں داخل ہو گیا۔علاقہ کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھارگلون سے دیوتا جا رہی سڑک پر پولیاں نہ ڈالنے کی وجہ سے سڑک کا سارا پانی سکول کی حفاظتی بند توڑ کر سکول میں چلا گیا جس کی وجہ سکول کا گراؤنڈ پانی سے بھر گیا اور گراؤنڈ تبا ہو گیا۔ علاقہ معززین نے کہاکہ پانی نے علاقہ میں بنائے گئے سٹیڈیم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کی بھی دیوار توڑ کر پانی سٹیڈیم کے اندر چلا گیا اور سارا سٹیڈیم تبا و برباد ہوگیا ہے۔علاقہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ محکمہ کے اْن آفیسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے جن کی لاپروائی کی وجہ سے سکول اور اسٹیڈیم تباہ ہوا ہے ۔اْن کا کہنا تھا کہ فوری طور سڑک پر پائپ ڈال کر مذکورہ تعمیرات کو مزید نقصان سے بچایا جائے ۔