بانہال // وادی چناب کے علاقوں میں دوسرے دن یعنی منگل کو بھی وقفے و قفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔موسم کی خرابی اور بارشوں کے باوجود بھی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔منگل کو مال بردار گاڑیوں کو جموں سے وادی کی طرف چلنے کی اجازت تھی جبکہ چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کو دو طرفہ چلنے کی اجازت تھی۔ ٹریفک ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ دوپہر بعد تھم گیا تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔ذرائع نے کہا کہ رام بن اور بانہال سیکٹر میں کئی مقامات پر پتھر گرنے کے اِکا دْکا واقعات پیش آئے تاہم شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔