محمد بشارت
کوٹرنکہ // سب ڈویژن کوٹرنکہ کے کنتھول ترمبلی میں باجی غلام نبی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس پاک باجی مشتاق احمد کی صدارت میں اختتام پذیرہوا جہاں ہزراوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اورمفتی غلام محد الدین ،محمد فاروق صدر ضلع راجوری ، قاری عبدل رزاق ،مولانا ولی محمد ،قاری نظیر محمد چوہدری محمد شفیع نے خطاب کر کے دین اسلام کے تحت زندگی گزارنے کا پیغام دیا۔ علماء کرام نے کہا کہ جہاں بھی اؤلیاء کرام کی درگاہ ہیں وہاں دینی مدارس قائم کئے جائیں تاکہ دین اسلام کو فروغ ملے اور قوم کے نونہالوں کو روحانی اور قلبی تربیت حاصل ہو تاکہ سماج میں جو منشیات اور دیگر وباء پھیل رہی ہیں وہ ختم ہوسکے ۔علماء نے کہا کہ قوم اگر مدارس کی قدور قیمت سمجھ جائے تو لوگ مدارس کو سونے کی اینٹوں سے تعمیر کردیتے ۔ایڈوکیٹ،باجی شوکت نے کہا کہ باجی غلام نبی رحمتہ اللہ علیہ نے دور حیات میں حقیقت ومعرفت کا درس دیا ہے۔انہوں نے پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھنے کے متعلق اپنا پیغام عام کرنے کی کوشش کی ۔عرس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔