؎سرینگر//دارالعلوم شیری کے مہتمم اورسکریٹری جمعیت علماء اہل السنت والجماعت مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی نے کہا ہے کہ بابری مسجد تا قیام قیامت مسجد ہی رہے گی اوردنیا کی کوئی طاقت اس کی حیثیت کو بدل نہیں سکتی ہے ۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ جو مسلمان پوری زندگی رام رام کہتا رہے وہ مسجد کی عظمت کو کیا سمجھ سکتا ہے۔ایک بیان میںمولانانے کہا کہ اگر خدا نخواستہ کبھی بابری مسجد کی جگہ پر مندر تعمیر بھی کیا جائے گاتب بھی اس جگہ کی حیثیت نہیں بدل سکتی ہے بلکہ وہ جگہ تب بھی مسجد ہی کے حکم میں رہے گی اور اسکی باز یابی تک پُر امن جدوجہد کرنا امت مسلمہ کا دینی واخلاقی فریضہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام غیر مسلموں کے حقوق اور انکے عبادت خانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے لیکن اسکا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ اسلام اپنے حقوق چھوڑ کر اور اپنی مساجد توڑ کرغیروں کے حوالہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ایسا بالکل نہیں ہے اور نہ اسلام اتنا سستا ہے بلکہ اسلام دوسروں کے حقوق کی رعایت کرتے ہوئے اپنے حقوق کی باز یابی اور شعائر اسلام کے تحفظ کا نہ صرف درس دیتا ہے بلکہ امت مسلمہ کے ہر فرد کو اسکا مکلف بھی بناتا ہے۔