حسین محتشم
پونچھ// گردیپ سنگھ خالصہ اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے پونچھ کی معزز شخصیات شیخ سجاد پونچھی، رویندر کمار بٹہ، سنیل کمار شرما، راجیش کمار راجو کے ہمراہ اسسٹنٹ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او )پونچھ سے ملاقات کی اور انہیں شال اوڑھا کر ان کا اپنے آبائی ضلع میں تعینات ہونے پر خیر مقدم کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقامی ہونے کی وجہ سے اے آر ٹی او یہاں کے لوگوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ان کو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر موجود معروف شخصیت سجاد پونچھ نے بھی اے آر ٹی او کو پونچھ میں خیر مقد کیا۔ انھوں نے کہا کہ موصوف کے والد مرحوم عبدالاحد ضامی ایک ایماندار، شریف النفس دیندار اور نیک انسان تھے ۔ان کی اولاد یقینان ان ہی کے نقش قدم پر چلے گی۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے گردیپ سنگھ خالصہ اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر بی جے پی نے علاقے کے لوگوں کی بہتر انداز میں خدمت کے لئے ایک ایماندار اور سرشار مقامی افسر کو بھیجنے پر اعلیٰ حکام کے اس قدم کو سراہا۔