اے آئی سی سی رکن پروین سرورخان کابالاکوٹ کادورہ

مینڈھر//پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی رکن پروین سرور خان نے الیکشن مہم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے کانگریس بلاک صدور وکارکنان کے ہمراہ گذشتہ روز بالاکوٹ کا دورہ کرکے کئی لوگوں کے گھروں میں پہنچ کر کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔اس سلسلہ میں پروین سرور خان کا کہنا ہے کہ ہم نے کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہر گھر میں مہم چلانی ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں کیونکہ کانگریس ہی ایک واحد ایسی جماعت ہے جو سیکولر ہے اور بغیر مذہب وملت ،ذات پات کے کام کرتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن مہم کو آگے چلاتے ہوئے کئی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو اسمبلی حلقہ مینڈھر میں ہر آدمی کے گھر تک پہنچیں گی تاکہ لوگ کانگریس پارٹی کے حق میں خود بھی زمینی سطح پر کام کریں اور کانگریس کو مضبوط بنائیں۔اس سلسلہ میں انھوں نے بالاکوٹ علاقہ میں برف کے باوجود کئی گھروں میں جا کر کانگریس کے حق میں مہم چلائی ۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات بہت جلد ہو رہے ہیں اس لیے آپ لوگ  الیکشن کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں کانگریس ابھر کر باہر آ رہی ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد مرکز میں کانگریس کی سرکار ہو گی جبکہ اسمبلی انتخابات میں بھی جموں وکشمیر میں ہماری سرکار بنے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے حالات بہت خراب ہیں اورانہیں بہتربنانے کیلئے آپ کو کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالنا ہوگا۔انھوں نے اپنے کارکنان کو بھی ہدایت دی کہ گھر گھر جا کر زمینی سطح پر کام کریں تاکہ آنے والے انتخابات میں کانگریس مضبوطی سے سرکار بنائے اور بے روزگاری کو ختم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان بے روزگار ہیں جن کیلئے سرکار نے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی اس سلسلہ میں نیا پروگرام بنا رہی ہے جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔